• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150078

    عنوان: کیا دوسرے نکاح کے لیے کچھ شرائط ہیں؟

    سوال: کیا دوسرے نکاح کے لئے بیوی کی اجازت یا رضامندی ضروری ہے ؟ آج کے اس بے دینی کے دور میں تو کوئی بھی عورت شرعی وجہ کے باوجود راضی نہ ہوگی؟ کیا اسلام میں دوسرے نکاح کے لئے شرائط ہیں؟ اگر ہیں تو کونسی ہیں؟ کیا جس طرح دوسرے نکاح سے لوگ شرائط کے پورانہ کر پانے کی وجہ سے رک جاتے ہیں اسی طرح پہلے نکاح سے بھی رک جانا چاہئے کیوں کہ شرائط تو پہلے نکاح کی بھی لوگ پوری نہیں کرتے ? جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 150078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 938-912/L=7/1438
    دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت یا رضامندی ضروری نہیں؛ البتہ اس صورت میں دونوں بیویوں کے درمیان کھانے پینے، کپڑا دینے اور رات گذارنے میں عدل وانصاف سے کام لینا ضروری ہوگا، قال في مجمع الأنہر: یجب علی الزوج ․․․ العدل فیہ أي في القسم بیتوتہ، وکذا في المأکول والمشروب والملبوس․ (المجمع الأنہر: ۱/۵۴۸، دار الکتب العلمیہ، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند