• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149735

    عنوان: نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے بیوی سے بات کرنا؟

    سوال: کیا میں بغیر رخصتی نکاح کے اپنی بیوی سے بات کرسکتا ہوں؟ نکاح کے پانچ مہینہ بعد رخصتی ہونے والی ہے، تو کیا اس دوران میں اس لڑکی سے بات چیت کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 149735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 579-534/N=6/1438

    نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان اجنبیت ختم ہوجاتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے مکمل طور پر حلال وجائز ہوجاتے ہیں اگرچہ ابھی رخصتی نہ ہوئی ہو؛ اس لیے نکاح کے بعد آپ اپنی بیوی سے رخصتی سے پہلے بات چیت کرسکتے ہیں، اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں۔ ہو أي: النکاح- عند الفقہاء عقد یفید ملک المتعة أي: حلّ استمتاع الرجل من امرأة لم یمنع من نکاحہا مانع شرعي (الدر المختار مع رد المحتار، أول کتاب النکاح، ۴:۵۹، ۶۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند