• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149356

    عنوان: زنا کی مرتکب بیوی کے ساتھ صحبت کرنا

    سوال: زید کی بیوی نے زنا کا ارتکاب کیا ہے تو کیا وہ زید کے لیے حرام ہوگئی؟ اور کیا زید اپنی اس بیوی سے صحبت نہیں کرسکتا ہے؟ اور اگر کرلے تو کیا وہ بھی گنہگار ہوگا؟

    جواب نمبر: 149356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 578-527/B=6/1438

    زید کی بیوی نے اگر کسی غیر کے ساتھ زنا کرلیا تو یہ بہت برا فعل کیا، لیکن اس کی وجہ سے زید کی بیوی زید کے نکاح سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اب بھی اس کے نکاح میں باقی ہے، زید جب بھی چاہے اپنی بیوی سے وطی کرسکتا ہے زید پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند