• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1478

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ بیوہ کی عدت کتنے عرصے کی ہوتی ہے۔ براہِ مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ بیوہ کی عدت کتنے عرصے کی ہوتی ہے۔ براہِ مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  856/ج = 856/ج)

     

    بیوہ اگر حاملہ نہیں ہے تو عدت چار مہینے دس دن ہے، اور اگر حاملہ ہے تو عدت وضع حمل ہے قال تعالیٰ: وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِھِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْھُرٍ وَّ عَشْرًا (سورة البقرة: آیت:۲۳۵) وقال أیضاً: وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُھُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلُھُنَّ (سورة الطلاق: آیت: ۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند