• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147653

    عنوان: مباشرت کے دوران شرمگاہ دیكھنا؟

    سوال: کیا ھدایہ میں لکھا ہے کہ مباشرت کے دوران خاوند بیوی کی شرمگاہ دیکھ سکتا ہے ؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 147653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 359-312/Sn=4/1438

    جی ہاں! شوہر کے لیے اپنی بیوی کی شرمگاہ دیکھنا فی نفسہ جائز ہے؛ لیکن ایسا کرنا اچھا نہیں ہے، اس سے نسیان کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے،ہدایہ میں یہی بات لکھی گئی ہے۔ قال وینظر الرجل من أمتہ التي تحل لہ وزوجتہ إلی فرجہا، وہذا إطلاق في النظر إلی سائر بدنہا من شہوة وغیرہ شہوة والأصل فیہ قولہ علیہ الصلاة والسلام: غض بصرک إلا عن أمتک وامرأتک ولأن ما فوق ذلک من المس والغشیان مباح فالنظر أولی إلا أن الأولی أن لا ینظر کلُّ واحد منہما إلی عورة صاحبہ لقولہ علیہ الصلاة والسلام: إذا أتی أحدکم أہلہ فلیستتر ما استطاع ولا یتجرّدان تجرّد العیر ولأن ذلک یورث النسیان لورود الأثر الخ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند