• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147603

    عنوان: میاں بیوی ایك دوسرے كے لیے محرم ہیں یا نامحرم؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں محرم ان رشتوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جن سے کبھی شادی نہ ہو سکے اور نا محرم ان رشتوں کے لئے جن سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہونے کا امکان ہو یا پابندی نہ ہو تو جب دو اشخاص میں اذدواجی رشتہ قائم ہو جائے تو وہ ایک دوسرے کے لئے کیا کہلا ئیں گے ۔محرم یا نا محرم؟

    جواب نمبر: 147603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 328-304/Sn=4/1438

    ”بیوی“ در حقیقت تو ”نامحرم“ ہی ہوتی ہے؛ اسی لیے اس کے ساتھ نکاح جائز ہوتا ہے؛ لیکن نکاح ہوجانے کے بعد اس پر فقہاء ”زوجہ، حلیلہ، عِرْس“ وغیرہ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں اور انھیں کلمات سے شوہر کے حق میں اس کے احکامات لکھتے ہیں، اسے ”محرم“ یا ”نامحرم“ کے تحت داخل نہیں کرتے۔ کتاب النکاح، کتاب الطلاق اور حظر واباحہ کے مسائل میں فقہاء کی تعبیرات سے یہی معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند