• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146838

    عنوان: ایسی لڑکی سے نکاح جس کا تعلق کسی اور سے رہا ہو؟

    سوال: کیا مجھے ایسی لڑکی سے شادی کرنی چاہئے جس کے بارے میں مجھے معلوم ہو کہ ماضی میں ایک لڑکے کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے، لیکن ان کے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں تھاسوائے ایک دوسرے کو مس کرنے کے ۔براہ کرم، جواب دیں ، چونکہ میں فیصلہ لینے میں تذبذب میں ہوں۔ ایسی صورت حال میں شرعی قانون کیا ہے؟اس لڑکی سے شادی کرنے میں مجھے سمجھوتہ کرلینا چاہئے یا پیغام مسترد کردینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 146838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 289-266/B=3/1438

     

    ایسی لڑکی جس کا تعلق کسی اور سے رہا ہے اس سے شادی کرنا بہتر نہیں ہے بہت ممکن ہے اس کے نتائج اچھے نہ نکلیں آپ اپنے والدین کے مشورہ سے شادی کریں اسی میں راحت وسکون ہے اور اسی میں خیر وبرکت بھی ہے۔

    -------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض یہ ہے کہ اگر آپ کو وہ اب قابل اطمینان معلوم ہوتی ہو تو آپ اس سے نکاح کرسکتے ہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند