• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146591

    عنوان: نکاح اور رخصتی کے بیچ زیادہ سے زیادہ کتنے وقت کی اجازت ہے ؟

    سوال: میرا نکاح ہو گیا ہے لیکن کچھ گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے شادی مطلب رخصتی نہیں ھوسکتی۔سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نکاح رہے گا۔ اگر نہیں تو نکاح اور رخصتی کے بیچ زیادہ سے زیادہ کتنے وقت کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 146591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 017-041/M=2/1438

    نکاح ہوگیا اور رخصتی نہیں ہوسکی تو محض اس کی وجہ سے نکاح نہیں ٹوٹا نکاح بدستور برقرار ہے، عذر اور مجبوری کی بنا پر تاخیر ہوجائے تو حرج بھی نہیں، بلاعذر تاخیر مناسب نہیں نکاح اور رخصتی کے درمیان کے وقفہ کی تعیین منقول نہیں، اگر نابالغی یا مرض وغیرہ کا عذر نہیں ہے تو جلد رخصتی کرادینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند