• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146521

    عنوان: بیوی مہر کی رقم معاف کر سکتی ہے ؟

    سوال: میری بیوی مہر کی رقم معاف کر سکتی ہے ؟ اس نے خود ہی مہر معاف کیا ہے .. میں نے کوئی دباوَ نہیں ڈالا ۔

    جواب نمبر: 146521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 218-158/H=2/1438

    خوش دلی سے معاف بھی کرسکتی ہے او رکردیا ہے تو معاف ہو بھی گیا ہے البتہ بہتر یہ تھا کہ پورا مہر بیوی کے حوالہ کردیتے وہ اپنے قبضہ میں لے لیتی پھر کسی وقت میں خوش دلی کے ساتھ آپ کو ہبہ کردیتی اور آپ اپنے قبضہ میں لے کر خرچ کرلیتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند