• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1217

    عنوان:

    حاملہ لڑکی سے زانی کا نکاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    ہمارے رشتہ میں ایک لڑکا اور لڑکی زنا کا ارتکاب کرتے رہے، جس سے لڑکی حاملہ ہوگئی۔ لڑکی نے اپنی والدہ کو(حمل کے) سات مہینے کے بعد اطلاع دی ، چناں چہ گھر کے بڑوں نے میٹنگ کر کے فیصلہ کیا کہ ان دونوں کا نکاح کردیا جائے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا درج بالا صورت حال میں نکاح درست ہوگا جب کہ لڑکی کو سات ماہ کا حمل ہے؟

    جواب نمبر: 1217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  430/م = 428/م)

     

    حاملہ من الزنا سے نکاح درست ہے کما في الدر المختار: وصح نکاح حبلی من زنا پس صورت مذکورہ میں اگر لڑکا اور لڑکی کے مابین ایسا کوئی رشتہ نہیں ہے جو جوازِ نکاح سے مانع ہو تو اس لڑکے کا نکاح مذکورہ لڑکی سے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند