• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1136

    عنوان:

    اولیاء کی رضامندی کے بغیر نکاح ہوگا یا نہیں؟

    سوال: میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر لڑکا اور لڑکی نکاح کے لیے تیار ہوں لیکن گھر والے راضی نہ ہوں تو کیا لڑکی کے ولی کے بغیر (دوسرے گواہوں کی موجودگی میں ) وہ سنت نکاح ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 1136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1058/هـ = 800/هـ)

     

    بغیر ولی کے توسط کے ہرگز نکاح پر اقدام نہ کریں کیونکہ اس میں مفاسد کا اندیشہ غالب رہتا ہے اور سنت بھی یہی ہے کہ ولی کے توسط سے نکاح کا انعقاد کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند