• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 69674

    عنوان: جمعہ کے خطبہ سے پہلے جو اذان کہی جاتی ہے کیا اذان سننے والوں کو اس کا جواب دینا چاہئے یا نہیں؟

    سوال: جمعہ کے خطبہ سے پہلے جو اذان کہی جاتی ہے کیا اذان سننے والوں کو اس کا جواب دینا چاہئے یا نہیں؟ اور اس اذان میں أشہد أن محمد رسول اللہ پر درود شریف پڑھنا چاہئے یا نہیں؟ یا دل میں درود شریف پڑھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 69674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 973-944/B=12/1437 خطبہ کی اذان کاجواب نہ دیا جائے اور اذان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی آنے پر درود شریف دل میں پڑھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند