• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 69235

    عنوان: جمعہ کی نماز کہاں پڑھنی چاہئے؟

    سوال: جمعہ کی نماز کہاں پڑھنی چاہئے؟ شریعت کی روشنی میں تفصیل سے بتلائیں۔

    جواب نمبر: 69235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1057-1004/SN=11/1437

    شہر، قصبہ اور ایسے بڑے گاوٴں میں جمعہ جائز ہے جہاں کی آبادی تین چار ہزار کی ہو نیز وہاں روز مرہ کی ضروریات زندگی بھی دستیاب ہوں، جو گاوٴں اس نوعیت کا نہ ہو وہاں شرعاً جمعہ جائز نہیں ہے۔ عن أبي حنیفة أنہ بلدة کبیرة فیہا سلک وأسْوَاق ولہا رساتیق وفیہا والٍ یقدر علی إنصاف المظلوم من الظالم بحشمتہ وعلمہ أو علم غیرہ یرجع الناس إلیہ فیما یقع من الحوادث وہذا ہوالأصحّ (ردالمختار علی الدرالمختار ۳/۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند