• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 6780

    عنوان:

    حدیث میں مذکور ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ہلال دیکھو اور روزہ رکھو۔ اگر کوئی شخص ہلال ٹیلی اسکوپ(دوربین) یا بائینوکلر (دو چشمی دوربین)کی مدد سے دیکھتا ہے لیکن ہلال کو کھلی آنکھوں سے نہیں دیکھتا ہے۔ توکیا دوربین یا بائینوکلر کی مددسے ہلال دیکھنا درست ہوگا؟ اگرنہیں، تو اس کی وجہ بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 773=773/ م

    حدیث کا ظاہر اور متبادر مفہوم تو یہی ہے کہ ہمیں کھلی آنکھوں سے چاند دیکھنے کا حکم ہے، اوراس کے لیے جدید آلات کے استعمال کا مکلف نہیں بنایا گیا ہے، لیکن اگر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہ آئے یا کھلی آنکھوں سے نہ دیکھ کر جدید آلات (دوربین وغیرہ) کی مدد سے ہلال دیکھا جائے تو شرعاً ممنوع بھی نہیں، درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند