عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 66577

جمعہ کی نماز میں ہم چار سنت دو رکعت فرض سے پہلے پڑھتے ہیں اور چار رکعت بعد میں جو ہم بعد میں چار رکعت سنت ادا کرتے ہیں وہ چار رکعت کیسے ادا کریں؟ سنت کی طرح یا پھر چار فرض کی طرح؟ آپ مجھے دلائل یا کوئی حدیث کی کتاب کے بارے میں تو اپنے بریلوی دوست کو بتا سکوں صحیح محمدی طریقہ ؟

Published on: Jul 25, 2016

جواب # 66577

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 984-984/M=10/1437



جمعہ کی فرض نماز کے بعد والی چار رکعت نماز ادا کرنے کا وہی طریقہ ہے جو جمعہ سے پہلے والی چار رکعت نماز کا ہے یعنی سنت کی طرح ادا کریں گے، ایک سلام کے ساتھ چار رکعت پڑھیں گے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت ملائیں گے اور بقیہ چیزیں جیسے رکوع، سجدہ، قعدہ وغیرہ نماز میں کرتے ہیں وہ سب یہاں بھی کریں گے۔ حدیث میں ہے: من کان منکم مصلیاً بعد الجمعة فلیصل اربعاً․ (ترمذی شریف)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات