• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 66243

    عنوان: کیا اس مسجد میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے ؟

    سوال: حضرت میں ضلع بلند شہر سے ہوں، یہاں خاص شہر میں مامن چوک پر ایک پرانی مسجد ہے جس میں پانچ صف اندر اور پانچ صف باہر ہیں۔اس مسجد میں پانچوں وقت کی نماز ہوتی ہے مگر جمعہ کی نماز پرانے وقت سے نہیں ہوتی۔یہ مسجد بالکل مین بازار میں ہے ۔آپ قرآن حدیث کی روشنی میں بتایئں کہ اس مسجد میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 66243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 887-873/H=9/1437 فتاوی محمودیہ میں ہے جمعہ کا اہم مقصد اظہار شوکت ہے جو بڑی جمعیت (جماعت) کے ساتھ ادا کرنے سے زیادہ واضح طور پر حاصل ہوتا ہے۔ بلاضرورت جگہ جگہ جمعہ کرنے سے یہ مقصد زیادہ حاصل نہیں ہوتا اس لیے یہ طریقہ ناپسند ہے۔ اھ ص ۱۸۹ وص ۱۹۰ (مطبوعہ دارالمعارف) ج: ۸ آس پاس کی مساجد میں جبکہ جمعہ ہوتا ہے اور ان مساجد میں جگہ بھی باقی رہتی ہے تو بلا ضرورت مامن چوک بلند شہر پر مذکور فی السوٴال مسجد میں جمعہ قائم نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند