• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 6576

    عنوان:

    میں برازیل سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کررہا ہوں۔ اس سے قبل میں نے اپنی پریشانی سے متعلق فتوی حاصل کیاتھا۔ فتوی آئی ڈی نمبر: 5526ہے۔ ابھی ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم جس امام صاحب کے پیچھے نماز جمعہ پڑھتے ہیں وہ عیسائیوں کا حلال شدہ گوشت کھاتے ہیں۔ آیا ایسے امام کے پیچھے نماز جمعہ پڑھنا جائز ہے؟ یہ بات ذہن نشیں رہے کہ یہاں پر کوئی اور مسجد نہیں ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 829=759/ ل

    صورت مسئولہ میں آپ اس امام کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں، بشرطیکہ امام کے اندر مانعِ اقتداء کوئی اور چیز نہ پائی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند