• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 60669

    عنوان: عید کے دن ہاتھ ملانا، گلے ملنا کیوں منع کرتے ہیں؟ لوگ خوشی سے ہی تو ملتے ہیں؟

    سوال: عید کے دن ہاتھ ملانا، گلے ملنا کیوں منع کرتے ہیں؟ لوگ خوشی سے ہی تو ملتے ہیں؟

    جواب نمبر: 60669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 724-689/Sn=10/1436-U ابتدائے ملاقات کے وقت گلے ملنا اور مصافحہ ملانا مسنون ہے، خواہ عید کا روز ہو یا کوئی اور، اس سے کوئی منع نہیں کرتا؛ لیکن اپنی طرف سے مصافحہ اور معانقہ کو عید کے روز کے ساتھ یا عید کی نماز کے بعد کے ساتھ خاص کرلینا یہ صحیح نہیں ہے، مصافحہ یا معانقہ کی تخصیص عید کے روز کے ساتھ نہ تو ا للہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ صحابہٴ کرام سے؛ اس لیے ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس طرح کی تخصیص اور التزام سے احتراز کرنا چاہیے۔ (رد المحتار، ۹/۵۴۷، باب الاستبراء وغیرہ، ط: زکریا، وفتاوی محمودیہ: ۳/ ۱۴۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند