• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 60471

    عنوان: ہمارے گاؤں میں دومسجد ہیں جس میں سے ایک مسجد میں نماز جمعہ ہوتی ہے اور دوسری مسجد میں نہیں۔ اب آبادی کافی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ایک مسجد جس میں جمعہ ہوتی ہے نماز کے لیے جگہ نہیں بچتی، پچھلے جمعہ کو تو کچھ لوگوں کی نماز بھی نہیں ہوپائی۔ اب سارے لوگوں کا اتفاق ہے کہ دوسری چھوٹی مسجد میں جمعہ کی نماز قائم جائے ۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں دومسجد ہیں جس میں سے ایک مسجد میں نماز جمعہ ہوتی ہے اور دوسری مسجد میں نہیں۔ اب آبادی کافی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ایک مسجد جس میں جمعہ ہوتی ہے نماز کے لیے جگہ نہیں بچتی، پچھلے جمعہ کو تو کچھ لوگوں کی نماز بھی نہیں ہوپائی۔ اب سارے لوگوں کا اتفاق ہے کہ دوسری چھوٹی مسجد میں جمعہ کی نماز قائم جائے ۔ براہ کرم، بتائیں کہ دوسری چھوٹی مسجد میں جمعہ کی نماز قائم کی جائے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 60471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1009-803/D=10/1436-U جس جگہ جواز جمعہ کے شرائط پائے جاتے ہیں وہاں ایک سے زائد مسجد میں جمعہ پڑھنا جائز ہے، پس آپ کے گاوٴں میں جوازِ جمعہ کے شرائط ہیں تو ایک مسجد تنگ ہوجانے کی صورت میں دوسری مسجد میں جمعہ قائم کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند