• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 60212

    عنوان: جمعہ کے دن اذان اوّل کے بعد فروخت کی گئی چیز سے کماے نے جانے والے نفع کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اس نفع کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو اس نفع میں آنے والے پیسے کو کہاں صرف کیا جائے ؟

    سوال: جمعہ کے دن اذان اوّل کے بعد فروخت کی گئی چیز سے کماے نے جانے والے نفع کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اس نفع کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو اس نفع میں آنے والے پیسے کو کہاں صرف کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 60212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 815-783/N=10/1436-U جمعہ کے دن اذان اول کے بعد خرید وفروخت کے ذریعہ جو نفع کمایا جائے وہ حرام نہیں، استعمال میں لایا جاسکتا ہے، البتہ اگر کوئی اپنے استعمال میں نہ لاکر کسی غریب کو دیدیے تو یہ تقوی وپرہیزگاری کی بات ہے؛ کیوں کہ خرید وفروخت کے ساتھ معصیت کا ارتکاب ہوا ہے، یعنی: سعی الی الجمعہ -جو واجب ہے- میں تاخیر کی گئی، اگرچہ بیع فی نفسہ صحیح ودرست اور مفید ملک ہے اور اس میں ثمن ہی واجب ہوتا ہے نہ کہ قیمت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند