• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 59957

    عنوان: جمعہ کے خطبے کے دوران خطیب صاحب کا عصا (لڑکی کا بنا ہوا ) لینا کیساہے؟لینا چاہئے کہ نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کیا ہے؟ اور فرض نماز کے بعد دعا کے بارے میں بتائیں ، ہم نے دیکھا ہے کہ اہل حدیث لوگ فرض نماز کے بعد دعا نہیں کرتے ہیں، آج کل ہمارے لوگ احناف قاسمی علماء کررہے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    سوال: جمعہ کے خطبے کے دوران خطیب صاحب کا عصا (لڑکی کا بنا ہوا ) لینا کیساہے؟لینا چاہئے کہ نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کیا ہے؟ اور فرض نماز کے بعد دعا کے بارے میں بتائیں ، ہم نے دیکھا ہے کہ اہل حدیث لوگ فرض نماز کے بعد دعا نہیں کرتے ہیں، آج کل ہمارے لوگ احناف قاسمی علماء کررہے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 59957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1083-1113/L=9/1436-U جمعہ کے خطبے کے دوران خطیب کا عصا لینا مستحب ہے، ونقل القہستاني عن عبد المحیط: أن أخذ العصا سنة کالقیام (شامي: ۳/ ۴۱) (۲) نفس دعا مطلقاً مامور بہ ہے اور نمازوں کے بعد خصوصیت سے قبول ہوتی ہے، فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا معمول رہا ہے؛ اس لیے فرض نمازوں کے بعد دعا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ جن نمازوں کے بعد سنن ونوافل ہیں ان کے بعد مختصراً دعا کرکے سنن ونوافل میں مشغول ہوجانا چاہیے اور جن نمازوں کے بعد سنن ونوافل نہیں ہیں جیسے فجر اور عصر ان کے بعد دیر تک اذکار ودعا میں مشغول رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امام کے سلام کے بعد امام اور مقتدیوں کے درمیان علاقہ ختم ہوجاتا ہے اس لیے دعائیں فردا فردا کرنی چاہیے، امام کا جہراً دعا کرانا اور مقتدیوں سے آمنین کہلوانا اس کی پابندی ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند