• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 59131

    عنوان: نماز جمعہ کی رکعات کی تعداد کتنی ہے ؟

    سوال: نماز جمعہ کی رکعات کی تعداد کتنی ہے ؟

    جواب نمبر: 59131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 922-943/L=7/1436-U نمازِ جمعہ کی ۱۲/ رکعات ہیں، ۴/ رکعت سنت موٴکدہ قبل از جمعہ دو رکعت فرض ۴/ رکعت سنت موٴکدہ بعد الجمعہ ۲/ رکعت سنت غیرموٴکدہ بعض کتابوں میں دو رکعت غیر موٴکدہ کے بعد دو رکعت نفل کا بھی ذکر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند