• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 52419

    عنوان: کیا کھلے میدان میں صلاة الجمعہ جائز ہے؟

    سوال: کیا کھلے میدان میں صلاة الجمعہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 52419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 754-754/M=6/1435-U نماز جمعہ کی صحت کے لیے موضع نماز کا مسجد ہونا شرط نہیں ہے، لہٰذا اگر کھلا میدان شہر یا فناء شہر یا ایسی بستی میں واقع ہے جہاں جوازِ جمعہ کی شرائط موجود ہیں تواس کھلے میدان میں نماز جمعہ درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند