• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 51803

    عنوان: کیا امام کے لیے محرام میں کھڑا ہوکر خطبہٴ جمعہ دینا ضروری ہے؟

    سوال: کیا امام کے لیے محرام میں کھڑا ہوکر خطبہٴ جمعہ دینا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 51803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 597-597/M=5/1435-U جمعہ کا عربی خطبہ منبر پر کھڑے ہوکر دینا مسنون ومتوارث ہے، اور یہ ضروری نہیں کہ منبر محراب ہی میں ہو، منبر محراب سے الگ ہو تب بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند