• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 435

    عنوان:

    نماز جمعہ کی ایک رکعت چھوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟

    سوال:

    میں حنفی المسلک ہوں۔

    (1)    اگر کوئی شخص نماز جمعہ میں ایک رکعت ہوجانے کے بعد شریک ہوتا ہو، تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

    (2)    اگر کوئی شخص نماز جمعہ میں اس وقت شامل ہورہا ہو جب کہ امام قعدہ میں ہو ، تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

    (3)    اگر کوئی مسجد پہنچے اور معلوم ہو کہ جمعہ کی نماز ہوچکی ہے، تو اب وہ کیا کرے؟

    (4)    کیا جمعہ کی نمازفوت ہوجانے کا کوئی کفارہ بھی ہے؟

    جواب نمبر: 435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 342/ن=302/ن)

     

    (1)    جو رکعت اس کی چھوٹ گئی، اس کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد پورا کرلے۔

    (2)    اس کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد دو رکعات پڑھنی ہوں گی۔

    (3)  اگر کسی دوسری مسجد میں اس کے بعد جمعہ ہوتا ہو تو وہاں پہنچ کر جمعہ پڑہے اور اگر اس وقت کہیں بھی جمعہ نہ ملے تو روزانہ کی طرح نماز ظہر ادا کرے۔

    (4)    کوئی کفارہ نہیں ہے، بس توبہ و استغفار کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند