• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 2326

    عنوان:

    نماز شروع ہونے سے پہلے تکبیر پڑھنے کے بعد امام صاحب کہتے ہیں: کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے رہو، صفیں سیدھی کرو۔ کیا تکبیر کے بعد یہ بول سکتے ہیں؟

    سوال:

    (۱) میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جمعہ کے دن خطبہ کی اذان ختم ہوجانے کے بعد امام صاحب خطبہ پڑھانے سے پہلے خطبہ پڑھنے کے بجائے کہتے ہیں: بھائیو! آگے بڑھو، صفوں کی پورتی کرو۔ کیا یہ صحیح ہے؟

    (۲) نماز شروع ہونے سے پہلے تکبیر پڑھنے کے بعد امام صاحب کہتے ہیں: کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے رہو، صفیں سیدھی کرو۔ کیا تکبیر کے بعد یہ بول سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 396/ھ = 396/ھ

     

    (۱)  بہتر یہ ہے کہ اذان سے پہلے یہ تنبیہ کردے، تاہم اگر ضرورت در پیش ہو تو خطیب کو حق ہے کہ بعد اذان اتنی ہدایت کردے۔

    (۲) کچھ حرج نہیں، بلا کراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند