• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 1805

    عنوان:

    غیر موقوفہ جگہ پر عید کی نماز پڑھنا؟

    سوال:

    میرا سوال عید کی نماز کے بارے میں ہے۔ (۱) کیا عید کی نماز مسجد میں ہوتی ہے؟ (۲) کیا عید کی نماز غیروقف شدہ جگہ پہ ہوتی ہے؟ (۳) ہمارے گاؤں میں چند لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ عید کی نماز مسجد میں نہیں ہوتی ہے کیونکہ اس کو صرف عید گاہ میں ادادکرنے کا حکم ہے، لیکن ہمارے گاؤں میں کوئی عید گاہ نہیں ہے۔ گذشتہ دوسال سے یہ چند لوگ نماز عید ایسی جگہ پہ اداد کرتے ہیں جو مشترکہ زمین ہے اور یہ لوگ صر ف ایک آدمی کی اجازت سے وہاں پر نماز پڑھتے ہیں ، وہ زمیں صاف بھی نہیں ہوتی ہے ، صر ف یہ نماز عید کے لیے صاف کی جا تی ہے۔ اور جو نماز پڑھاتے ہیں وہ نہ ہی جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں اور نہ ہی کسی مسجد میں امام ہیں ۔ براہ کرم، تفصیل جواب دیں ۔ جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 1805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1136/ ب= 1048/ ب

     

    (۱) مسنون طریقہ یہ ہے کہ عیدین کی نماز کے لیے اپنی بستی سے باہر عیدگاہ یا کسی میدان میں جاکر پڑھے۔ جو لوگ بوڑھے، کمزور بیمار ہیں، وہ محلہ کی مسجد میں عید کی نماز پڑھ لیا کریں۔ مسجد میں بھی عید کی نماز صحیح ہوجاتی ہے۔ باہر کسی دوسرے کی زمین میں نماز عید پڑھنا چاہیں تو مالک زمین سے اجازت لے لینی چاہیے۔ امام ایسے آدمی کو مقرر کرنا چاہیے جو پنجوقتہ نماز اور جمعہ کا پابند ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند