• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 174132

    عنوان: اہل حدیث کی مسجد میں كسی نے اپنے طریقہ سے نماز پڑھ لی تو كیا نماز درست ہوگئی؟

    سوال: میں جمعہ کو آفس سے باہر گیا تھا تو جمعہ کی نماز کے لیے ایک مسجد میں گیا ، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ اہل حدیث والوں کی مسجد ہے، جمعہ کی نماز میں وہاں صرف یک خطبہ ہوا اور آمین اونچی آواز میں کہا جانے لگا، میں نے اپنے طریقے سے نماز پڑھ لی، کیا میری نماز ہوگئی یا مجھے قضا نماز پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 174132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 191-164/M=02/1441

    اپنے طریقے سے نماز پڑھ لی، اس سے مراد اگر یہ ہے کہ اُن کی جماعت میں شامل ہوکر آپ نے حنفی مسلک کے مطابق نماز ادا کی یعنی آمین آہستہ آواز میں کہی، تحریمہ کے علاوہ رفع یدین نہیں کیا اور ہاتھ ناف کے نیچے باندھا وغیرہ تو آپ کی نماز درست ہوگئی، قضاء پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ اگر مراد کچھ اور ہے تو وضاحت فرماکر سوال کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند