• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 173856

    عنوان: جمعہ کی نماز کے بعد چندہ کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ آج کل اکثر مساجد میں نماز جمعہ کا سلام پھیرتے ہی دعاسے قبل چندہ کرنے کارواج بڑھتا جارہا ہے جب تک چندہ مکمل نہیں ہوجاتا ہے تب تک نمازیوں کو دعا کے لئے مقید رکھا جاتا ہے گویا چندہ کو نماز کاجز بنادیاگیاہے ۔دریافت طلب امریہ ہے کہ اس طرح چندہ کرنا جس سے دعا میں تاخیر ہو جائے درست ہے یانہیں؟ اس مسئلے کاقرآن وحدیث کی روشنی میں شرعی فیصلہ صادر فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 173856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 154-125/M=02/1441

    جن فرائض کے بعد سنن و نوافل ہیں اُن میں سلام کے بعد مختصر دعا کرکے فوراً سنتوں میں مشغول ہو جانا مسنون و مستحب ہے، لہٰذا آج کل اکثر مساجد میں نماز جمعہ کے بعد دعا سے پہلے جس انداز پر چندہ کیا جاتا ہے اور چندہ مکمل ہونے تک دعا کو موقوف رکھا جاتا ہے یہ طریقہ نادرست و لائق ترک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند