• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 173204

    عنوان: جمعہ میں دوسری ركعت میں شامل ہونے والا بقیہ نماز كس طرح پوری كرے؟

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، مولان میں جاننا چاہ رہا تھا کہ اگر کسی شدید وجہ سے سفر میں ٹریفک میں پھنسے ہونے سے یا زوردار بارش یا اور کسی وجہ سے جمعہ کی نماز میں تاخیر سے یعنی دوسری رکعت میں پہنچتے ہیں تو کیا سلام پھیرنے کے بعد چھوٹی ہوئی ایک رکعت پڑھیں گے یا تین رکعت؟ کیوں کہ تاخیر کہ وجہ سے خطبہ میں بھی شریک نہیں ہوئے ہیں۔ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں۔ شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں نیز دوستوں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 91-55/B=01/1441

    صورت مسئولہ میں آپ صرف چھوٹی ہوئی ایک رکعت پڑھیں گے۔ ومن أدرکہا في تشہد أو سجود سہو یتمّہا جمعة ۔ (الدر المختار ، کتاب الصلاة ، باب الجمة ، ۳/۳۳، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند