• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 172577

    عنوان: حکم خواندن نماز جمعہ در روستا ہا

    سوال: آیا خواندن نماز جمعہ در روستاہا جایز است؟ شرایط خواندن نماز جمعہ چیست؟آیا نماز جمعہ را در روستاہا خواندن مطلقا جایز نیست یا اینکہ اگر روستایی بزرگ و دارای جمعیت زیاد یا اینکہ بازار و... باشند خواندن نماز جمعہ در آن درست است؟

    جواب نمبر: 172577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1253-1085/B=12/1440

    ہمارے یہاں احناف کے نزدیک جمعہ کے لئے شہر یا قصبہ کا ہونا ضروری ہے یا ایسا قریہ کبیرہ جو مثل قصبہ کے ہو جہاں کم سے کم 3-4 ہزرا کی آبادی ہو، وہاں روز مرہ کی ضروریات مل جاتی ہوں، وہاں متعدد گلیاں ہوں، آنے جانے کے لئے سواریوں کی سہولت ہو، وہاں مدنیت ہو، جمعہ کے لئے اِذن عام ہو۔ چھوٹے گاوٴں میں جمعہ جائز نہیں۔ لا جمعة إلا فی مصر جامع ۔ اور در مختار میں ہے: وتقع فرضاً فی القصبات والقری الکبیرة التی فیہا اسواق ، الخ قال فی الشامی: وفیما ذکرنا إشارة إلی أنہا لا تجوز فی الصغیرة (شامی باب الجمعة) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند