• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 171912

    عنوان: جمعہ کی اذان اول کے بعد مسجد کے صحن مسواک اور ٹوپی وغیرہ فروخت کرنے کا حکم

    سوال: جمعہ کے دن بعد اذان اگر کوئی شخص مسجد کے صحن میں ٹوپی مسواک کی تجارت کر رہا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 171912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:961-797/N=12/1440

    مسجد ، نماز اور عبادت خداوندی کی جگہ ہے، خرید وفروخت کی جگہ نہیں ہے ؛ لہٰذا جمعہ کے دن اذان اول کے بعد یا کسی اور موقعہ پر مسجد کے صحن میں ٹوپی، مسواک وغیرہ کی تجارت درست نہیں ، موٴذن یا امام یا کسی اور کو مسجد کے اندرونی حصہ یا صحن میں یہ سب کام نہیں کرنے چاہیے۔

    عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ قال: نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن الشراء والبیع فی المساجد وأن تنشد فیھا الأشعار وأن ینشد فیھا الضالة وعن الحلق یوم الجمعة قبل الصلاة (صحیح ابن خزیمة، باب الزجر عن الحلق یوم الجمعة قبل الصلاة،۳: ۱۵۸، ۱۵۹، ط: المکتب الإسلامي، بیروت ودمشق)، قولہ:”لقرآن أو تعلیم“: لأن المسجد بني للصلاة، وغیرھا تبع لھا بدلیل أنہ إذا ضاق فللمصلي إزعاج القاعد للذکر أو القراء ة أو التدریس لیصلي موضعہ دون العکس(رد المحتار، کتاب الدیات، باب ما یحدثہ الرجل فی الطریق وغیرہ، ۱۰: ۲۶۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، وتکرہ الصناعة فیہ من خیاطة وکتابة بأجر وتعلیم الصبیان بأجر لا بغیرہ اھ (الأشباہ والنظائر، ص: ۴۴۰ط دار الکتب العلمیة بیروت)، ووجب سعي إلیھا وترک البیع ولو مع السعي وفي المسجد أعظم وزراً بالأذان الأول في الأصح الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الجمعة،۳: ۳۸)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند