• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 166398

    عنوان: کئی لوگوں کی جمعہ کی نماز چھوٹ جائے تو کیا الگ سے جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال: میں میڈیکل سائنس کا اسٹوڈینٹ ہوں، کبھی کبھار میری جمعہ کی نمازچھوٹ جاتی ہے اس وقت لیکچر ہونے کی وجہ سے، تو کیا اس کا کوئی کفارہ ہے یا کوئی متبادل؟

    جواب نمبر: 166398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 223-186/M=2/1440

    اگر پوری کوشش کے باوجود جمعہ کی نماز چھوٹ جائے اور ظہر کا وقت باقی ہے اور آپ تنہا ہیں تو ظہر پڑھیں گے اور آپ لوگ پوری جماعت ہیں تو آپ لوگ اپنی جمعہ کی نماز قائم کرسکتے ہیں بشرطیکہ اس کو یا کالج شہر اس کے مضافات میں واقع ہو۔ اور آپ لوگ انتظامیہ سے مل کر پوری کوشش کریں کہ نماز کے لئے اجازت مل جائے ۔ اس کے لئے اللہ سے دعا بھی کرتے رہیں اور کمی کوتاہیوں پر توبہ استغفار بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند