• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 164781

    عنوان: آبادی سے باہر ایک کالج میں جمعہ قائم کرنے کا مسئلہ

    سوال: سعیمہ منصور ایک انٹرکالج ہے ۔ اس کے چاروں طرف ایک ایک کیلو میٹر کے فاصلے پر گاوں آباد ہیں۔ وہاں نمازپنجگانہ کے لئے ایک مسجد تعمیر کی گئی ہے ۔ طلبہ کے لئے دارالا قامہ نہیں ہے ۔کل سات افراد مقیم ہیں۔کیا مذکورہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں۴ براہ کرم جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 164781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1366-1176/N=1/1440

    صورت مسئولہ میں جب انٹر کالج ، چاروں طرف ہر گاوٴں سے ایک، ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے تو ظاہر یہی ہے کہ وہ کسی گاوٴں کی آبادی میں شامل نہیں ؛ بلکہ وہ جنگل میں ہے، پس ایسی صورت میں کالج میں یا اس کے باہر نماز پنجگانہ کے لیے جو مسجد تعمیر کی گئی ہے، اس میں نماز جمعہ ادا کرنا جائز نہ ہوگا؛ کیوں کہ نماز جمعہ صرف شہر، قصبہ یا ایسے بڑے گاوٴں میں درست ہوتی ہے جو شرعاً بہ حکم قصبہ ہو، چھوٹے گاوٴں یا جنگل میں جمعہ کی نماز درست نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند