• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 163646

    عنوان: جمعہ سے پہلے کچھ وعظ ونصیحت کرنا؟

    سوال: میں عربی دوم کا طالب علم ہوں اور مسجد کا موٴذن بھی ہوں۔ جمعہ کا جو اُردو بیان ہے، میں نے دارالعلوم دیوبند کی کتاب میں پڑھا ہے کہ یہ عمل حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے تمیم داری رضی اللہ عنہ نے عربی خطبہ سے پہلے قصص سنانے کی اجازت لی، اس طرز پر اُردو بیان رکھا گیا ہے، لیکن حوالہ نہیں دیا گیا ہے، مہربانی ہوگی کہ حوالہ بھی دیدیں۔ اس لئے کہ عوام حوالہ مانگ رہے ہیں۔ (رفعت قاسمی صاحب کی کتاب میں پڑھا ہوں)۔

    جواب نمبر: 163646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1359-1354/L=1/1440

    جمعہ سے پہلے کچھ وعظ ونصیحت کرنا حضرت ابو ہریرہاور حضرت تمیم داریسے ثابت ہے۔حضرت ابوہریرہسیے متعلق روایت مستدرک حاکم میں موجود ہے ،الفاظ یہ ہیں: عاصم بن محمد، عن أبیہ، قال: رأیت أبا ہریرة رضی اللہ عنہ یخرج یوم الجمعة فیقبض علی رمانتی المنبر قائما ویقول: حدثنا أبو القاسم رسول اللہ الصادقُ المصدوقُ صلی اللہ علیہ وسلم فلا یزال یحدث حتی إذا سمع فتح باب المقصورة لخروج الإمام للصلاة جلس(المستدرک علی الصحیحین للحاکم:۳/۵۸۵ط:دارالکتب العلمیہ، بیروت) اور حضرت تمیم داریسے متعلق روایت مسندِ احمد میں ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:عن السائب بن یزید أنہ لم یکن یقص علی عہد رسول اللہ ﷺ ولا أبي بکر وکان أول من قص تمیم الداری استأذن عمر الخطاب أن یقص علی الناس قائما فأذن لہ عمر․(مسند الامام احمد بن حنبل:۳/۴۴۹ط:دارالحدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند