• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 163324

    عنوان: کیا عید کی نماز ایسے آدمی کے پیچھے پڑھ سکتے ہیں جو مولوی اور حافظ نہ ہو؟

    سوال: شرعی اعتبار سے عاقل بالغ چہرہ و لباس سنّت کے اعتبار سے ہے ناظرہ مکمّل کر نے کے بعد عمہ پارہ حفظ کیا ہے ، قصبے کے ذمہ دار اور شہر قاضی بھی ہیں عیدگاہ میں عید کی نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں ان کے پیچھے عید کی نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 163324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1015-874/B=10/1439

    اگر وہ نماز کے مسائل سے واقفیت رکھتے ہیں، گناہ کبیرہ سے بچتے ہیں اور قرآن صحیح پڑھتے ہیں تو ان کے پیچھے عید کی نماز اور پنجگانہ نماز ادا کرسکتے ہیں ان کے لیے امامت درست ہے۔

    ------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ اگر قصبہ میں علمائے کرام موجود ہوں تو ان میں سے سب سے بہتر کو امام بنانا افضل ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند