• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 159040

    عنوان: کتنی مسافت اور کتنی دشواری پر جمعہ وعیدین کا چھوڑدینا معاف ہے؟

    سوال: کتنی مسافت اور کتنی دشواری شرعاً عذر ہے اور جمعہ اور عیدین معاف ہیں؟

    جواب نمبر: 159040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:726-576/sn=7/1439

    (الف) جو شخص شہر یا فنائے شہر کے اندر ہو اس پر شرعاً جمعہ وعیدین کی نماز ضروری ہے، اس پر واجب ہے کہ جمعہ وعیدین کی جماعت میں شریک ہو، واضح رہے کہ جمعہ وعیدین کی ادائیگی کے لیے مسجد شرعی یا مستقل عیدگاہ کا ہونا ضروری نہیں ہے، ”مصلّٰی“ یا کسی میدان یا ہال میں بھی جمعہ وعیدین کی نماز ادا کی جاسکتی ہے؛ لہٰذا اگر کوئی شخص شہر کے کسی ایسے مقام پر ہے کہ وہاں سے جمعہ یا عیدین کی عام جماعت جہاں ہورہی ہو وہ بہت دور ہو اور اس میں شامل ہونے میں حرج ہو تو وہ کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر مصلی وغیرہ میں بھی جمعہ یا عید کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

    (ب) جن اعذار وغیرہ کی وجہ سے نمازِ جمعہ کا وجوب ساقط ہوتا ہے ان کی تفصیل سوال: ۷۲۵/ س ، کے جواب میں تحریر کی جاچکی ہے۔ (دیکھیں: ۳/ ۲۷، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند