• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 158293

    عنوان: نماز جمعہ میں قرات کی غلطی

    سوال: امام نے جمعہ کی نماز میں"ووضعنا عنک وزرک" کے بجائے " ووضعنا عنک ذکرک " پڑھا تو کیا نمازِ جمعہ ادا ہوگئی یا فاسد؟ اور اگر فاسد ہوئی تو بعد میں ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنی ہوگی یا جماعت کے بغیر؟ اور اگر جماعت کے ساتھ ہو تو مسجد میں جماعت کریں گے یا مسجد کے باہر؟ مکمل و مدلل جواب تحریر فرماکر عنایت فرمائیں۔ سائل۔

    جواب نمبر: 158293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 611-594/L=6/1439

    قراء ت میں ایسی غلطی جو فسادِ عقیدہ وغیرہ کا باعث ہو وہ موجب فسادِ صلاة ہے ،اور یہ ایسی غلطی معلوم نہیں ہوتی ،نیز متأخرین فقہاء کا اس بارے میں وسعت کی بات لکھنا خاص کر عجمیوں کے حق میں اس کا بھی تقاضہ یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں نماز فاسد نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند