• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 155874

    عنوان: خطبے میں آیت إن اللہ یأمر بالعدل والإحسان....سے پہلے كیا اعوذ باللہ اور بسم اللہ دونوں پڑھنا چاہیے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و شرح متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: جمعہ و عیدین کے خطبہٴ ثانیہ میں إن اللہ یأمر بالعدل والإحسان الخ آیت سے پہلے صرف أعوذ پڑھنا ضروری ہے یااس کے بعد بسم اللہ بھی پڑھنا ضروری ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:187-168/L=2/1439

    صورتِ مسئولہ میں صرف تعوذ پڑھنا چاہیے ،اکثر علماء کی رائے یہی ہے۔واذا قرأ سورة تامة یتعوذ ثم یسمی قبلہا وان قرأ آیة قیل یتعوذ ثم یسمی،وأکثرہم قالوا:یتعوذ ولا یسمی․(شامی:۳/۲۱باب الجمعة ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند