• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 155831

    عنوان: جمعہ کے بدلے ظہر باجماعت پڑھنا

    سوال: حضرت، گاوٴں کی مسجد میں جمعہ کی شرطیں نہیں پائی جاتی ہیں ایسی صورت میں کیا جمعہ کے علاوہ ظہر باجماعت پڑھی جاسکتی ہے؟ مہربانی کرکے اس سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 147-82/SN=2/1439

    جی ہاں! پڑھی جا سکتی ہے؛ بلکہ جن گاوٴں میں جمعہ جائز نہیں ہے وہاں کے لوگوں کے لیے حکم ہی یہی ہے کہ وہ جمعہ کے دن بھی دیگر دنوں کی طرح ظہر کی نماز باجماعت ادا کریں۔ ان کے حق میں جمعہ کے دن اور دیگر دنوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ وفی المعراج عن المجتبی: من لا تجب علیہم الجمعة لبعد المواضع صلّوا الظہر بجماعة (رد المحتار علی الدر المختار: ۳/۳۲، ط: زکریا) ومن لاتجب علیہم الجمعة من أہل القری والبوادي لہم أن یصلّوا بجماعتة یوم الجمعة بأذان وإقامة (عالمگیری: ۱/۲۰۵، اتحاد) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند