عبادات - جمعہ و عیدین

New Zealand

سوال # 153943

جمعہ کو اگر کو پہلی یا دوسری رکعت میں آئے یا عید کے خطبے میں سے ایک یا دونوں مل جائے تو کیا طریقہ ہے ؟

Published on: Aug 26, 2017

جواب # 153943

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1290-1213/sd=12/1438



 اگر کسی شخص کا جمعہ کا خطبہ چھوٹ جائے ، تب بھی اُس کی جمعہ کی نماز اداء ہوجائے گی ،اگر کوئی شخص جمعہ کی دوسری رکعت میں آئے اور اُس کی ایک رکعت فوت ہوجائے ، تو وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی فوت شدہ رکعت پڑھے گا اوراگر کسی شخص کا عید کا خطبہ چھوٹ جائے ،لیکن عید کی نماز میں وہ شریک ہو، تو عید کی نماز اداء ہوجائے گی، نماز کی صحت خطبہ سننے پر موقوف نہیں ہے ۔ صورت مسئولہ میں اگر سوال کا منشاء کچھ اور ہو، تو اُس کی وضاحت کر کے دوبارہ سوال کر لیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات