• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 153622

    عنوان: عیدگاہ آبادی کے اندر آگئی ہے‏‏، اس میں عیدین كی نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے شہر جےپور کی عیدگاہ اس وقت آبادی کے اندر آ چکی ہے اب ہم عید کی نماز اس مسجد میں پڑھ لیتے ہیں جس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے تو یہ کیسا ہے

    جواب نمبر: 153622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1155-956/d=12/1438

    عیدگاہ آبادی کے اندر آجانے کی وجہ سے اس میں عیدین کی نماز موقوف نہیں ہوگی بلکہ نماز عیدین وہاں بھی ادا کرتے رہیں گے اور جگہ تنگ ہونے کی صورت میں باقی لوگ کسی مسجد میں ادا کرلیں یہ بھی جائز ہے۔

    چنانچہ اگر عیدگاہ کے بھرجانے کی وجہ سے مسجد میں عیدین کی نماز ادا کی جاتی ہے تو کوئی حرج نہیں ایسا کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند