• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 148663

    عنوان: جو لوگ جمعہ میں سنت چھوڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سنت بعد میں پڑھ لیں گے ان كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: حضرت! جس طرف وضو میں تین بار چہرہ دھونا سنت اور ایک مرتبہ دھونا فرض ہے اور کوئی شخص بغیر تین بار دھوئے وضو نہیں کرسکتا، اسی طرح جو لوگ جمعہ میں سنت چھوڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سنت بعد میں پڑھ لیں گے یا قضا کر لیں گے ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا ان کی نماز ہوئی؟ یا اور سنتوں کی قضا ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 148663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 595-1379/H=12/1438

    سنت موٴکدہ اگر بعد میں اداء کے وقت میں اداء کرلیں تو اداء ہو جائیں گی ورنہ بلاعذر اصرار کی صورت میں تارک سنت کی وعید کے مستحق ہوں گے اور سنتوں کی قضاء واجب نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند