• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 147630

    عنوان: ملازمت كی وجہ سے جمعہ چھوڑنا؟

    سوال: میرے اوپر میرے دوستوں اور رشتہ داروں اور ددیگر لوگوں (جیسے کریڈٹ کارڈ ، حکومت، تعلیمی ادارے)کے بہت سارے پیسے ہیں، یہاں امریکہ میں کام کرتے ہوئے اور مسجدوں کی سیکوریٹی کی وجہ سے جمعہ کی نماز پڑھنا بہت مشکل ہوتاہے۔ اور دوسری طرف کچھ کاموں کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے میں کچھ کام نہیں کرسکتا، مثال کے طورپر میں بحیثیت ٹیچر طلبہ کو کنٹرول نہیں کرسکتاہوں۔ میں نے جمعہ کی وجہ سے کئی ملازمت چھوڑی دی ہے اور ٹیکنیکل مسئلہ کی وجہ سے بھی میری نوکری ختم ہوگئی ہے، ابھی حال ہی میں ایک اچھی ملازمت جس میں اچھے پیسے تھے،سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑا جب جی یم (جنرل منیجر) کو معلوم ہوا کہ اگر مجھے جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دی جائے تو میں نوکری چھوڑ دوں گا، لیکن قرض ادا کرنا میرے لیے ضروری ہے، اور نوکری کے بغیر قرض ادا نہیں ہوسکتا، کیا کوئی ایسا راستہ ہے کہ جمعہ کی نمازپڑھے بغیر میں اپنی نوکری جاری رکھ سکتاہوں یہاں تک میرا سارا قرض ادا ہوجائے؟

    جواب نمبر: 147630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 113-219/Sd=4/1438

    جمعہ کی نماز فرض ہے، کسی مسلمان کے لیے فرض نماز کا ترک کرنا جائز نہیں ہے،ملازمت ایسا عذر نہیں ہے، جس کی وجہہ سے جمعہ کے چھوڑنے کی گنجائش ہو، اس لیے آپ جمعہ کی نماز ہر گز نہ چھوڑیں، کوشش کر نے پر انشاء اللہ ایسی ملازمت مل جائے گی، جس میں آپ جمعہ کی نماز پڑھ سکیں گے، اگرچہ ایسی ملازمت میں تنخواہ کچھ کم ہی ملے، لیکن اللہ تعالی برکت دیں گے اور قرض کی ادائے گی بھی انشاء اللہ ہوجائے گی، آدمی اپنے اختیار کا مکلف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند