• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 5201

    عنوان:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ آخرت میں انسانوں کو کس کے نام سے پکارا جائے گا، والد کے نام سے یا والدہ کے نام سے؟ اور ان کو ان ناموں سے کیوں پکاراجائے گا؟ حوالہ دیجئے گا۔

    سوال:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ آخرت میں انسانوں کو کس کے نام سے پکارا جائے گا، والد کے نام سے یا والدہ کے نام سے؟ اور ان کو ان ناموں سے کیوں پکاراجائے گا؟ حوالہ دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 5201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 297=297/ م

    حدیث میں ہے: ?إنکم تدعون یوم القیامة بأسمائکم و أسماء آبائکم فأحسنوا أسماء کم? (ترجمہ: بلاشبہ تم بروز قیامت اپنے اور اپنے آباء کے نام سے پکارے جاوٴگے پس تم اپنا نام اچھا رکھو) (ابوداوٴد)

    حدیث مذکور سے معلوم ہوگیا کہ آخرت میں انسان اپنے باپ کے نام کے ساتھ پکارا جائے گا، اور اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ باپ کے ساتھ پکارنے میں تعریف اور تمیز کا فائدہ اچھی طرح حاصل ہوتا ہے، چنانچہ فتح الباری میں ہے: ?قال ابن بطال: والدعاء بالآباء أشد في التعریف وأبلغ في التمییز? (فتح الباري:679/10)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند