• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2673

    عنوان:

    براہ کرم، درج ذیل اسماء کے معنی بتائیں: ناہدہ اختر ، زبیر احمد ، سیہل قیصر، رضوان ، شبینہ بانو، شمع فردوس، صبا کوثر ، رضا ناز ، وثیق صائمہ ، ثانیہ رمن، حسن حارث ، صفیہ۔

    سوال:

    براہ کرم، درج ذیل اسماء کے معنی بتائیں: ناہدہ اختر ، زبیر احمد ، سیہل قیصر، رضوان ، شبینہ بانو، شمع فردوس، صبا کوثر ، رضا ناز ، وثیق صائمہ ، ثانیہ رمن، حسن حارث ، صفیہ۔

    جواب نمبر: 2673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 18/ ج= 18/ ج

     

    ناہدہ، اس کا معنی ہے: ابھرے ہوئے پستان والی عورت۔ اختر ستارے کو کہتے ہیں۔ زبیر: قوی اور یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے۔ احمد بہ معنی: بہت زیادہ تعریف کرنے والا، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ سہیل: ایک روشن ستارہ جو بلادِ عرب میں گرمی کے آخری زمانہ میں نکلتا ہے۔ اور یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے۔ قیصر: یہ روم کے بادشاہوں کا لقب ہے۔ رضوان: خوش ہونا۔ یہ جنت کے داروغے کا نام ہے۔ شبینہ: باسی، رات گذارنے والی۔ شمع فردوس: جنت کی شمع۔ صبا کوثر: صبح کو چلنے والی خوش گوار ہوا کے جھونکے کو صبا کہتے ہیں اور کوثر یہ جنت کے حوض کا نام ہے جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اپنے پیاسے امتیوں کو پانی پلائیں گے۔ نیز یہ خیرکثیر کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ رضا ناز: رضا کا مطلب ہے خوش ہونا۔ اور ناز کا مطلب ہے اترانا۔ وثیق صائمہ: وثیق معنی بھروسہ کرنے والا۔ صائمہ کا مطلب ہے: روزے دار عورت۔ ثانیہ کا معنی ہے: سکنڈ، دوسرا۔ رَمَن کا معنی ہمیں لغت میں نہیں مل سکا۔ حسن حارث: حسن کامطلب ہے خوب صورت اور یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لخت جگر اور نواسہٴ رسول کا نام ہے۔ حارث کا مطلب ہے کسان اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی کا نام ہے۔ صفیہ: مخلص دوست، کسی چیز کا خالص حصہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند