• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 177211

    عنوان: ضرار 'نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں، 'ضرار 'نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ نام رکھا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 177211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 626-518/B=08/1441

    اس نام کے کئی صحابی گذرے ہیں۔ یہ نام رکھنا درست ہے اور بابرکت ہے۔ اس کے معنی نقصان پہونچانے کے بھی آتے ہیں تو اس نام کا مطلب یہ ہوگا کہ اہل باطل کو نقصان پہنچانے والا۔ یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ یا کسی صحابی کے نام کے ساتھ نام رکھنا باعث سعادت اور باعث برکت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند