• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 176909

    عنوان: کیا نام بدل دوں؟

    سوال: میرا نام محمد عمران ہے میں نے اپنے بڑے بیٹے کا نام محمد عبداللہ رکھا ہے اور چھوٹے بیٹے کا نام محمد حمزہ رکھا ہے۔ میرا چھوٹا بیٹا جس کو بلڈ کینسر ہو گیا ہے اس کی عمر 3 سال اور 8 مہینے ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نام ٹھیک نہیں ہے آپ اس کا نام بدل دیں برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 576-456/B=07/1441

    چھوٹے بیٹے کا نام محمد حمزہ صحیح نام ہے، صحابی رسول حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام ہے، صحابی کے نام کے ساتھ نام رکھنا برکت کی بات ہے۔ جو لوگ اس نام کو ٹھیک نہیں کہتے ہیں وہ صحیح نہیں ۔ آپ کوئی وہم اور تردد نہ کریں۔ اسے بلڈ کینسر کی بیماری ہونے سے نام کی نحوست سمجھنا صحیح نہیں ہے۔ اللہ تعالی بیماری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نام والے احمد و محمد کو بھی دیتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند