• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175235

    عنوان: مدیان نام کیسا ہے میم کے زبر کے ساتھ؟

    سوال: مدیان نام کیسا ہے میم کے زبر کے ساتھ؟اور اس کا معنی کیا ہے؟

    جواب نمبر: 175235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 310-246/D=04/1441

    ہمیں اُردو فارسی عربی کی لغت کی کتابوں میں ”مَدیان“ میم کے زبر کے ساتھ کوئی لفظ نہیں ملا؛ البتہ ”مِدْیَان“ میم کے زیر کے ساتھ یہ لفظ لغت کی کتابوں میں ہے جس کے معنی: بہت قرض دینے والا۔ اور بہت قرض لینے والا، دونوں آتا ہے اور یہ لفظ عورت مرد دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند