• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174894

    عنوان: تیمیہ نام کا مطلب بتا دیں

    سوال: تیمیہ نام کا مطلب بتا دیں۔ نیز بچی کا نام رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-180/sd=4/1441

    تیمیہ؛ یہ لفظ لغت کی کتابوں میں نہیں ملا؛ البتہ مشہور حنبلی فقیہ علامہ ابن تیمیہ کی سوانح میں محققین نے لکھا ہے کہ یمن میں تیما نامی ایک بستی ہے، جس کی طرف منسوب کرکے تیمیہ کہا جاتا ہے۔ ( دیکھیے: حاشیہ سوانح علامہ ابن تیمیہ لابی زہرہ، اردو) اس سے معلوم ہوا کہ تیمیہ کوئی مستقل ذومعنی لفظ نہیں ہے ، باقی اگر کوئی یہ نام رکھنا چاہے، تو حرج بھی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند